حیدرآباد ۔30 ستمبر (اعتماد نیوز) عوام کی اندھی تقلید کا کھلے عام استحصال کرنے والی ہندو مذہبی رہنما ’’ رادھ ماں ‘‘ نے آج پولیس کو بتایا
کہ ان پر جب جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں تو اس وقت انکا دل خود کشی کرنے کو کہتا ہے۔ انہوں نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات ہونے کی وجہ سے وہ خودکشی کرنا چاہتی ہیں ۔